سابق اسپیکرقومی اسمبلی ایازصادق بھی کوروناوائرس کا شکار
فائل فوٹواسلام آباد:مسلم لیگ ن کے رہنماءاورسابق اسپیکرقومی اسمبلی ایازصادق بھی کوروناوائرس کا شکار ہوگئے ،ایازصادق نے خود کوگھرپرآئسولیٹ کرلیا۔
مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف،لیگی رہنماء احسن اقبال اورسابق وزیراعظم شاہدخاقان عباسی کے بعد سابق اسپیکرقومی اسمبلی ایازصادق بھی کورونا وائرس سے متاثرہوگئے۔
ایاز صادق کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ، جس کے بعد انہوں نے خود کوگھرپرآئسولیٹ کرلیا۔
اس سے قبل قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف ، سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی ، ن لیگ کی ترجمان مریم اورنگزیب اور سابق وزیرداخلہ احسن اقبال بھی بھی کورونا وائرس سے مبتلا ہوچکے ہیں۔
مقبول ترین

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔